نگران حکومت کا جاتے جاتے عوام کیلئے بڑا تحفہ، پٹرول مہنگا کر دیا

نگران حکومت کا جاتے جاتے عوام کیلئے بڑا تحفہ، پٹرول مہنگا کر دیا
کیپشن: Petrol more expensive
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ نگران حکومت نے ڈیزل کی موجودہ قیمت برقرار ر اور پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق   نگران حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، عوام کو ریلیف دینے کی بجائے فی لیٹر کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا،ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے نئی قیمت 190 روپے 1 پیسہ فی لیٹرہوگئی ہے، 

لائٹ ڈیزل آئل فی لیٹر 1 روپے 44 پیسے سستا کیا گیا نئی قیمت 170 روپے30 پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے۔

نگران وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کی منظوری دی۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے،نئی قیمتیں یکم مارچ سے 15 مارچ تک رہیں گی.

Watch Live Public News