کوئٹہ : کوئٹہ سےکراچی جانے والی کوچ پل سےگہری کھائی میں جا گری جس کے باعث گاڑی میں آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ میں آگ لگنے سے 41 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ کوئٹہ سےکراچی جانے والی کوچ پل سےگہری کھائی میں جا گری جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں صرف 3 سے 4 مسافروں کو بچایا جا سکا ، ہیوی مشینری کے ذریعے کوچ کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران میتوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نےحادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ ہے کہ زندہ بچ جانے والوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔