فی تولہ سونے کی قیمت کہاں پہنچ گئی؟ خریداروں کیلئے بڑی خبر آگئی

فی تولہ سونے کی قیمت کہاں پہنچ گئی؟ خریداروں کیلئے بڑی خبر آگئی
کیپشن: Gold price increased
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کیا ہوا ہے، اشیائےضروریہ کی قیمتوں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں، سونے خریداروں کے لئے بھی بری خبر آگئی ہے، فی تولہ کی قیمت میں 15سو روپے کا مزید اضافہ ہوچکا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ملک میں امریکی ڈالر ، پیٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی پرواز کا سلسلہ جاری ہے، نئے نئے فیشن کے ساتھ گولڈ کے بھاو میں بھی اتار چڑھاو دیکھنے میں آیا ہے، سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ چکی ہے، صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، قیمت بڑھنے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے ہوگیا۔

 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس پر 10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 671 روپے پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 2050 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔

Watch Live Public News