بالآخرمحکمہ موسمیات نےبارش وبرفباری کی نوید سنادی

بالآخرمحکمہ موسمیات نےبارش وبرفباری کی نوید سنادی
کیپشن: بالآخرمحکمہ موسمیات نےبارش وبرفباری کی نوید سنادی

ویب ڈیسک: ملک کے بالائی علاقے میں برف باری اور بارش کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد مغربی سسٹم کراچی میں بھی داخل ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہیں گے،،آج رات اور کل صبح شہر میں ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہلکی پھلکی بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا جبکہ طویل انتظار کے بعد ملکہ کوہسار مری میں بھی برفباری سے ہر منظر حسین ہو گیا۔

دوسری جانب آزاد کشمیر اور گردونواح میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سوات، کالام، مالم جبہ، وادی نیلم میں اٹھ مقام اور گردونواح میں بارش اور برفباری ہو رہی ہے۔

ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھی بارش برسی جبکہ خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں بھی بادل برسے، لوئر دیر، غذر اور جنوبی وزیرستان میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے مزید 2 روز تک برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔

کوئٹہ زیارت چمن اور گردونواح میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔30 اور 31 جنوری کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت لاہور میں سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق دوپہر کے اوقات میں سورج اپنی کرنیں بکھیرے گا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 31 جنوری سے بارش برسنے کا امکان ہے۔ 

وادی نیلم میں بارشوں برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری  ہے۔بلند و بالا چوٹیاں سرسبز وادیاں برف کی سفیدی میں ڈوب گئے۔جاگراں ،سرگن ،رتی گلی ،اڑنگ کیل میں برفباری کے خوبصورت مناظر ہے۔جاگراں ویلی میں برفباری اور تیز بارش کے باعث بجلی ٹیلی مواصلات کا نظام تعطل کا شکار ہے۔زیریں علاقوں میں تیز بارش لینڈ سلاییڈز ہے۔شاھراہ نیلم ٹریفک کے لیے بحال جبکہ رابطہ سڑکیں جاگراں شھونٹر ٹریفک کے لیے بند کردی گئیں ہے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-01-29/news-1706516356-9573.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-01-29/news-1706516356-9573.mp4