انجری کے بعد فاسٹ باؤلر احسان اللہ " اِن ایکشن"، اگلا ٹارگٹ کیا؟ سب بتا دیا

انجری کے بعد فاسٹ باؤلر احسان اللہ
کیپشن: Ahsan Ullah
سورس: publicnews

ویب ڈیسک:(شکیل خان) انجری کا شکار فاسٹ باؤلر احسان اللہ    نے ایک بار پھر باؤلنگ شروع  کر دی۔ احسان اللہ کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب جاری  ہے۔

 پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسان اللہ نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ ایک بار پھر سے باؤلنگ کا آغاز کر دیا۔اپنی اسپیڈ پر بھی فوکس ہے تاکہ اُسی رفتار سے باؤلنگ کر سکوں، انجری کے بعد دوبارہ باؤلنگ کرنے کی خوشی پر احسان اللہ نے کہاکہ  بہت زیادہ خوشی ہے۔اگر کوئی پلیئر 8 مہینوں تک باؤلنگ نہ کرے تو بہت مشکل ہوتاہے۔مگر اللہ پاک کا لاکھ  لاکھ شکر ہے کہ پھر سے ردھم میں باؤلنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

انجری کےدوران بڑے ٹورنامنٹس  اور ایونٹس  میں حصہ نہ لینے پر کرکٹ کو مس کرنے پر فاسٹ باؤلر نے کہاکہ انڈیا میں ہونےوالا ورلڈکپ بہت مس کیا۔خواہش تھی کہ ورلڈکپ کھیلوں مگر ایشیاکپ سے پہلے ہی انجری کا شکار ہوا، پھر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سیریز میں بھی نہیں کھیل سکا۔اگر یہ سیریز کھیل لیتا تو بڑا مزہ آتا۔

احسان اللہ نے کہاکہ  انکا پورا فوکس امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈکپ پر ہے۔ کوشش ہے کہ انجری کا ڈر ذہن میں  نہ لاؤں بلکہ اُسی رفتار سے باؤلنگ کروں جس رفتار سے پی ایس ایل 8 میں باؤلنگ کی تھی۔اور فینز کو اس   پی ایس ایل میں سرپرائز دینے کی کوشش کروں گا۔

Watch Live Public News