جنرل باجوہ نے کہا بندے نہ بنے تو 12 سال قید ہوگی، حلف دینے کو تیار ہوں،شاہ محمود

جنرل باجوہ نے کہا بندے نہ بنے تو 12 سال قید ہوگی، حلف دینے کو تیار ہوں،شاہ محمود
کیپشن: General Bajwa said if he does not become a slave, he will be imprisoned for 12 years, I am ready to take oath, Shah Mahmood

ویب ڈیسک: سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل باجوہ نے ان سے ملاقات میں کہا تھا کہ بندے بن جاو ورنہ سائفر کیس میں 12 سال قید بھگتنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کو عدالت بلایا جائے میں قرآن پاک پر حلف دینے کو تیار ہوں۔

شاہ محمود قریشی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کی ہے۔ سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جو جیت کر ہارس ٹریڈنگ کرے گا وہ خودکشی کرے گا۔ اوورسیز پاکستانی ہمارے لیے قابل احترام ہے، اسرائیل کو امریکی یہودی کی اسپورٹ حاصل ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ سائفر کا معاملہ اٹھنے سے قبل جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی۔ عمران خان نے 3 رکنی کمیٹی بنائی جس نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔ آرمی چیف سے ملاقات میں اسد عمر، پرویز خٹک اور میں شامل تھا۔ ملاقات آرمی چیف ہاوس کے سن روم کے اندر ہوئی تھی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پرویز خٹک اور اسد عمر کے جانے کے بعد مجھے آرمی چیف نے روک لیا تھا۔ مجھے آرمی چیف نے کہا کہ اپنا قبلہ درست کرو ورنہ سائفر میں 12 سال سزا ہو گی۔ اس کے بعد 22 اگست کو آرمی چیف سے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف نے بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ انسان بن جاو ورنہ سزا ہو جائے گی۔ 

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ باجوہ کو عدالت بلائیں میں قرآن پاک پر حلف دینے کے لیے تیار ہوں۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ بندے بن جاؤ، ورنہ سائفر میں 12 سال قید ہوگی۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر دہرایا کہ جنرل باجوہ نے کہا بندے نہ بنے تو سائفر میں 12 سال سزا ہوگی۔

Watch Live Public News