ویب ڈسک: سوشل میڈیا پر گالیاں ملنے اور بدسلوکی کے بعد دی بوائز کی " اسٹار ایرن موریارٹی نے انسٹاگرام چھوڑ دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق "دی میگیین کیلی شو" کے ایک حالیہ ایپی سوڈ میں جو یوٹیوب کے( SiriusXM ) شو پر نشر ہوا ہے۔ میگن کیلی نے خوبصورتی کے لئے کاسمیٹک سرجری کے بڑھتے جنون کے بارے میں ایرن موریارٹی کی تصاویر دکھائیں۔
اپنے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیے گئے ایک لمبے بیان میں، موریارٹی، جو پرائم ویڈیو سیریز "دی بوائز" میں سپر ہیرو اسٹار لائٹ کا کردار کرنے سےمقبول ہوئیں ہیں نے کہا کہ کیلی نے ان کے بارے میں جو تبصرے کیے ہیں وہ "خوفناک الزامات" تھے انہوں نے اسے "غلط معلومات" اور "غلط" قرار دیا۔ "
انہوں نے اس کو ہراسانی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے اگرمستقل نہیں تو ایک لمبا وقفہ لیں گی۔
یاد رہے کہ ٹی وی میزبان میگن کیلی نے موریارٹی کی شکل وصورت کے بارے میں تبصرہ کیا تھا ۔
واضح رہے کہ میگن کیلی نے کہا تھا کہ اداکارہ نے اپنا چہرہ مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جسے واضح کرنے کے لئے انہوں نے موریارٹی کی دو تصاویر بھی دکھائی تھیں