لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ کیسے لگی؟  تحقیقاتی رپورٹ میں بڑا انکشاف

لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ کیسے لگی؟  تحقیقاتی رپورٹ میں بڑا انکشاف

(ویب ڈیسک )  امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کی وجہ سامنے آگئی۔

ورلڈ ویدرایٹریبیوشن (ڈبلیو ڈبلیو اے) کی جانب سے جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کے اسباب میں اہم عنصر موسمیاتی تبدیلی ہے۔

امریکی اور یورپی سائنسدانوں کی مشترکہ  تحقیقی رپورٹ   کے مطابق  موسمیاتی تبدیلی کے سبب موسم گرم، خشک رہنے کی وجہ سے آگ لگنے کے امکانات میں 35 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ   جنگلات میں لگنے والی آگ بہت پیچیدہ ہے، جن میں متعدد عوامل کردار ادا کرتے ہیں، تاہم موسمیاتی تبدیلی کے سبب بارشوں کی کمی، گرم و خشک موسم جنگلات میں لگنے والی آگ کا مرکزی عنصر بنتا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں گرم اور خشک آب و ہوا جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کے خطرے کو بڑھا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ   لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 28 افراد ہلاک جبکہ 16 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا تھا۔

Watch Live Public News