دادا اور دادی نےجینز پہننے پر 17 سالہ نیہا کو قتل کر دیا

دادا اور دادی نےجینز پہننے پر 17 سالہ نیہا کو قتل کر دیا
نئی دہلی ( ویب ڈیسک ) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعودیدار انڈیا میں 17 سال کی ایک لڑکی کو اس جرم میں اس کے دادا ، دادی سمیت 10 قریبی رشتہ داروں نے جان سے مار کر ان کی لاش پل سے لٹکا دی کہ اس نے جینز کی پینٹ پہنی اور یہ ان کی خاندانی روایات کے خلاف ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں 17 سال کی نیہا کو اس کے دادا نے کئی بار جینز کی پینٹ پہننے سے منع کیا ، مگر اس نے چھپ کر اپنا یہ حق پورا کرنے کی کوشش کی مگر جب اس کے دادا اور دیگر رشتہ داروں کو پتہ چلا تو ان سب نے اسے جان سے ہی مار ڈالا ،نیہا گھر سے غائب ہوئی اور اس کے دادا ، دادی ، چچاؤں سمیت 10 رشتہ داروں نے نیہا کو قتل کیا اور پھر قصبے کے پل پر لے جا کر اس کی لاش کو لٹکا دیا۔ جب قصبے میں یہ خبر پھیلی تو پولیس حرکت میں آئی ، تحقیقات پر معلوم ہوا کہ یہ اندوہناک واقعہ صرف اور صرف جینز پہننے پر ہوا ہے، بھارتی پولیس نے فوری طور پر نیہا کے دادا، دادی ، رکشہ ڈرائیو اور چچاؤں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات کی بھی امید کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News