پبلک نیوز : پاکستان کرکٹ اسکواڈ گیانا پہنچ گیا۔ قومی اسکواڈ بارباڈوس سے گیانا پہنچا۔ قومی کرکٹ اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 29 جولائی کو ہوگی ۔ کوویڈ 19 ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے تک تمام کھلاڑی اور آفیشلز ایک روز تک روم آئسولیشن میں رہیں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 31 جولائی کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ صہیب مقصود، عماد وسیم اور محمد حسنین کی جگہ شرجیل خان، اعظم خان اور محمد وسیم جونیئر فائنل الیون میں شامل ہو گئے۔