کراچی ( پبلک نیوز) ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے سارا تیل نکال لیا گیا۔ جہاز میں پچانوے ٹن تیل موجود تھا۔ جہاز کو نکالنے کے لیے تین اسپیشل ٹگز آئندہ چند روز میں کراچی پہنچیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے بحری امور محمود مولوی کا کہنا ہے کہ دبئی سے آنے والے ٹگز کم گہرائی کے پانی سے جہاز نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جو ٹگ جہاز نکالنے کراچی پہنچا تھا وہ خود خراب ہوکر مرمت کے لیے کراچی پورٹ پر کھڑا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جہاز کے مالک نے جہاز کے معاملات دیکھنے کے لیے اپنا ایجنٹ مقرر کر دیا ہے۔ جہاز کو نکالنے ہوئے نقصان پہنچا تو ذمہ داری کمپنی کی ہو گی۔ جہاز کو نکالنے کا عمل 15 اگست کو شروع ہو گا جو اگلے ایک ہفتہ تک جاری رہے گا۔