الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 11 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 11 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے گیارہ اراکین کوڈی نوٹیفائی کردیا، پی ٹی آئی کی جنرل نشست پر نو جبکہ دو مخصوص نشستوں خواتین کو ڈی نوٹیفائی کردیا، قومی اسمبلی کی گیارہ نشستوں کو خالی قرار دے دیاگیا ہے. گزشتہ روز اسپیکر نے گیارہ اراکین کے استعفے منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کو ارسال کئے تھے، علی محمد خان،فرخ حبیب،فضل محمد،شوکت علی کے نام شامل ہیں. سابق وزیر انسانی حقوق شریں مزاری اور شاندانہ گلزار کوبھی ڈی نوٹیفائی کردیاگیا. خیال رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 11 ارکان کے استعفے قبول کرلیے تھے۔ جن ارکان کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان، اکرم چیمہ ، شیریں مزاری، شاندانہ گلزار اور عبدالشکور شاد شامل ہیں۔ صوبہ سندھ سے پی ٹی آئی کے 3ارکان کے استعفے منظور کیےگئے ہیں جب کہ مخصوص نشستوں پر شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار خان کے استعفے منظور ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔