جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل، حکومتی کمیٹی سے آج مذاکرات

جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل، حکومتی کمیٹی سے آج مذاکرات
کیپشن: جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل، حکومتی کمیٹی سے آج مذاکرات

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا، جماعت اسلامی کے آج حکومتی کمیٹی سے مذاکرات ہوں گے جبکہ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے گرفتار تمام کارکنان کو رہا کرنے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کا آج چوتھا روز ہے، آج جماعت اسلامی حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کرے گی۔

حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، مطالبات کی عدم منظوری پر جماعت اسلامی دھرنے کو توسیع دے گی۔

ملک بھر سے مزید کارکنان آج دھرنے میں شمولیت کریں گے، آج جماعت اسلامی خواتین کا پاور شو بھی کرے گی۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تقریباً تمام گرفتار رہنماؤں کو رہا کر دیا گیا، رات گئے کارکنوں کی جانب سے پنڈال میں نعرے بازی جاری رہی۔

دوسری جانب ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے تمام گرفتار رہنماؤں کو رہا کر دیا۔

Watch Live Public News