اہم شخصیت کی بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اہم شخصیت کی بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: اہم شخصیت کی بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک: گاڑی کی ٹکر سے جانبحق ہونے والے شکیل تنولی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ملزمہ شانزے ملک کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ پولیس کی استدعا پر عدالت نے ملزمہ شانزےملک کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے ملزمہ شانزےملک کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ملزمہ شانزےملک کے خلاف تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

ملزمہ شانزےملک کے خلاف تیز رفتار گاڑی چلانے اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Watch Live Public News