پاکستان میں پابندی، ٹک ٹاک انتظامیہ کا مؤقف آ گیا

پاکستان میں پابندی، ٹک ٹاک انتظامیہ کا مؤقف آ گیا

کراچی(پبلک نیوز) ترجمان ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ غیرمناسب مواد کا جائزہ لینے اور اس کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے مضبوط پالیسیاں، طریقہ کار اور ٹیکنالوجیز موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی معاملے اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بارے میں معلومات ملی ہیں، سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مضمرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھرمیں ٹک ٹاک پرپابندی عائدکردی تھی، جبکہ پی ٹی اے کو ٹک ٹاک اپلیکیشن فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا گیا تھا. سندھ ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انسے 8 جولائی تک جواب طلب کیا تھا۔ . درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر اسلامی مواد رکھا جارہا ہے، پی ٹی اے کو شکایت دی تاحال کارروائی نہیں ہو ئی.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔