قومی اسمبلی میں فنانس بل کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی میں فنانس بل کثرت رائے سے منظور
اسلام آباد ( پبلک نیوز) قومی اسمبلی میں فنانس بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا.اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں فنانس ترمیمی بل پیش کیا گیا. ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ٗ فوڈ انفلیشن 7 فیصد ہے ٗ ان کے وقت میں بھی یہ 7 فیصد ہی تھی ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپوزیشن کی طرف سے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے فنانس ترمیمی بل پیش کیا ٗ ایوان میں ایوزیشن کی جانب سے فنانس بل کی مخالفت کی گئی اور احتجاج کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ترمیم بل پیش کئے جانے کے دوران شرکت کی ۔ فنانس بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، تحریک کے حق میں 172 جب کہ مخالفت میں 138ووٹ آئے جس کے بعد فنانس بل کی شق وار منظوری دی گئی. وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ جب ہم امپورٹ بھی کریں گے تو انفلیشن بھی بڑھے گی ٗ ہم زراعت پر ڈیڑھ سو ارب روپے لگا رہے ہیں ٗ جبکہ اپوریشن کا کہنا ہے کہ کام نہیں ہو رہا ٗ ہم غربت کو کم کر یں گے ٗ چند سالوں میں پاکستان میں خوشحالی ہو گی اس پر سیاست نہ کریں ٗ سابقہ حکومت 20 بلین ڈالر کا خسارہ چھوڑ کر گئی ٗ میرٹ پر بات کریں گے تو حقائق کا علم ہو گا ٗ مجھ پر تنقید میرٹ ہو گی ٗ ساری دنیا میں نیگٹو گروتھ ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک کمیٹی بنائی جا رہی ہے جس کو میں ہیڈ کروں گا ٗ اگر ہم ٹیکس دینے والوں کو چھوڑ دیں گے تو جی ڈی پی نہیں بڑھے گی ٗ اگر ہم ٹیکس کی جی ڈی پی 20 فیصد تک نہیں لے کر جائیں گے تو لوگوں کی حالت کیسے بہتر ہو سکے گی ۔ 18 ٹریلین روپے کی تجارت ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ٗ دکاندار صارف سے ٹیکس لے رہا ہے جو ہم تک نہیں پہنچ رہا۔

Watch Live Public News