بلوچستان لبریشن آرمی کے 4 دہشتگردوں کو 10، 10 سال سزا

بلوچستان لبریشن آرمی کے 4 دہشتگردوں کو 10، 10 سال سزا
بہاولپور (پبلک نیوز) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کا فیصلہ آ گیا۔ بلوچستان لبریشن آرمی کے چار دہشت گردوں کو سزا کا حکم سنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چاروں ملزمان کو دس دس سال قید کی سزاء کا حکم سنایا گیا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں عطاءاللہ، دوست محمد، سخی بخش اور سلیم شامل ہیں۔ملزمان نے 2018ء میں رحیم یار خاں میں کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی کی فنڈنگ سے گیس پائپ لائن کو اڑانے کی کوشش کی تھی۔ جس کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ملتان 61/18درج کیا گیا۔چار ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا گیا ہے۔ بری ہونے والوں میں بلال، اقبال، جنگو اور حمل شامل ہیں جبکہ ملزم براہمداغ بگٹی مفرور ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔