لاہور (پبلک نیوز) ترک ڈرامے ارطغرل کے ہیرو سے فراڈ کرنے کا معاملہ، کینٹ کچہری لاہور میں ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی درخواست ضمانت پر سماعت۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے ترک اداکار اینگن آلتان سے فراڈ کرنے والے ملزم کا ریکارڈ آج بھی پیش نہ کیا جا سکا۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کل تفتیشی افسر کو ریکارڈ پیش کرنے کا دوبارہ حکم دے دیا۔واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اینگن آلتان کو پاکستان بلوا کر جعلی چیک دیا۔