پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،30جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،30جون 2021
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں ذلفی بخاری نے دورہ اسرائیل سے متعلق اپنی وضاحت دے دی ہے، ذلفی بخاری نے واضع الفاط میں کہہ دیا کہ وہ اسرائیل نہیں گئے، قومی سلامتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس یکم جولائی کو طلب کرلیا ہے، فیٹف کے حوالے سے منی لانڈرنگ اور ٹیرز فنانسک کو روکیں گے۔وزیراعظم عمران خان آج پارلیمنٹ آئیں گے، وفاقی بجٹ اجلاس سے اختتامی خطاب کریں گے۔لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس امیر بھٹی کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات، صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جسٹس امیر بھٹی کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی 6 جولائی سے ہو گی۔ویک اینڈ نائٹ پتنگ بازی کا پروگرام منعقد کرنے والے منچلے پولیس کے شکنجے میں، سول لائنز ڈویژن میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، گجر پورہ پولیس کی پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی، 8 پتنگ باز گرفتار۔وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں، بجٹ منظور کروانے کیلئے بدمعاشی کی گئی، جمہوریت کا درس دینے والے خود کیا کر رہے ہیں، ان سے جمہوریت کے ذریعے انتقام لیں گے، فردوس شمیم نقوی استعفیٰ کا بیان فوری واپس لیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔