ہسپانوی شہرہ آفاق ٹینس سٹار، 22 گرینڈ سلام کے چیمپئن اور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ رافیل نڈال نے ومبلڈن اوپن میں فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔ ان کے علاوہ یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس اور امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ہیں جبکہ برطانوی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل ایوانز ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ باہر ہو گئے۔ https://twitter.com/Wimbledon/status/1541844831282073600?s=20&t=PWZCU48-yWE4GI1Y36vz3w سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں شروع ہو چکے ہیں۔ 22 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے ہسپانوی کلے کورٹ کے بادشاہ رافیل نڈال نے مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی فرانسسکو سیرونڈولو کو 4-6، 3-6، 6-3 اور 4-6 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ یونان کے سٹیفانوس نے بھی پہلی رکاوٹ عبور کر لی۔ انہوں نے حریف سوئس کھلاڑی الیگزینڈر رٹسچارڈ کو 6-7(1-6)،3-6، 7-5 اور 4-6 سے ہرا دیا۔ https://twitter.com/josemorgado/status/1541843889035804680?s=20&t=PWZCU48-yWE4GI1Y36vz3w ایک اور میچ میں امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اطالوی حریف کھلاڑی لورینزو موسیٹی کوسیدھے سیٹس میں 4-6 ، 4-6 اور 3-6 سے ہرا دیا۔