اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں فنانس بل 2022 کی شق وار منظوری ہوئی ، جس کے تحت درآمدی موبائل فونز مزید مہنگے ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ میں موبائل فونز کی درآمد پر 100 روپے سے 16 ہزار روپے تک لیوی عائد کردی گئی ہے، جس کے تحت درآمدی موبائل فونز مزید مہنگے ہوگئے۔ فنانس بل کے مطابق 30 ڈالر کے موبائل فون پر 100 روپے لیوی ، 30 ڈالر سے 100 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 200 روپے لیوی عائد کردی گئی ہے۔ بجٹ میں 200 ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر 600 روپےلیوی ، 350ڈالرمالیت کےموبائل فونزپر1800 روپےلیوی اور 500 ڈالر کے موبائل فون پر 4 ہزار لیوی عائد کی گئی ہے۔ فنانس بل کے مطابق بجٹ میں 700 ڈالر مالیت کےموبائل فون پر8ہزارروپے اور 701ڈالر مالیت کےموبائل فون پر16ہزار روپے لیوی عائد کی گئی ہے۔