باراک اوباما کی دادی 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

باراک اوباما کی دادی 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر باراک اوباما کی سوتیلی دادی کینیا کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔

حکام نے سارہ اوباما کے انتقال کی خبروں کی تصدیق کی ہے تاہم ان کے فوت ہونے کی وجوہات کے بارے میں تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں ہیں۔ سارہ اوباما کو سابق صدر باراک اوباما پیار سے دادی سارہ کہتے تھے، انہوں نے 2008 میں صدارتی مہم کے دوران اپنے پوتے کا دفاع کیا تھا جب ان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ مسلمان ہیں اور وہ امریکا میں پیدا نہیں ہوئے ہیں۔

سارہ اوباما کا کینیا میں گھر اس وقت سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا جب اوباما امریکا کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب ہوئے تھے۔ سارہ اوباما، باراک اوباما کے دادا کی تیسری اور چھوٹی بیوی تھیں۔

کینیا کے مقامی میڈیا کے مطابق سارہ کی بیٹی مارسات اونیانگو نے پیر کے روز علی الصبح مغربی شہر کسومو کے ایک ہسپتال میں انکے انتقال کر جانے کی تصدیق کی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔