الیکشن کمیشن کے دفتری اوقات کار تبدیل

الیکشن کمیشن کے دفتری اوقات کار تبدیل

لاہور (پبلک نیوز) کورونا وباء کے تیزی سے پھیلاو کے باعث الیکشن کمیشن نے سرگرمیاں محدود کر دیں۔ الیکشن کمیشن نے 15 اپریل تک دفتری اوقات صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے زیر سماعت کیس اور ہر قسم کے اجلاس ملتوی کر دئیے۔ الیکشن کمیشن کے تمام ملازمین کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار، ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی خواتین ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی دفاتر کو بھی 50 فیصد ملازمین کی حاضری کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن کے پبلک ریلیشن ونگ، پروٹوکول ونگ، جنڈر ونگ، لائبریری اور ایڈمن ونگ کو بند کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے کورونا علامات والے ملازمین کو فوری قرنطینہ کرنے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کسی بھی برانچ میں کورونا کا کیس آنے پر متعلقہ برانچ کو 48 گھنٹوں کے لیے بند رکھا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔