سجل کیساتھ طلاق کی خبر، احد رضا میر کی والدہ نے چپ توڑ دی

سجل کیساتھ طلاق کی خبر، احد رضا میر کی والدہ نے چپ توڑ دی
لاہور: (ویب ڈیسک) احد رضا میر اور سجل علی کے درمیان جب سے طلاق کی خبریں میڈیا میں سامنے آنا شروع ہوئی ہیں۔ ان کے مداح شدید پریشان ہو چکے ہیں۔ ہر کوئی پوچھ رہا ہے کہ اگر حقیقت میں ایسی کوئی بات ہے تو دونوں اس کا اعلان کرنے میں کیوں ہچکچا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ سجل اور احد کے درمیان طلاق کی نیوز صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ نہ تو ان دونوں شخصیات اور نہ ہی ان کے خاندان کے کسی فرد نہ اس پر کوئی بیان دیا اور نہ ہی ان خبروں کی تصدیق کی ہے۔ تاہم اب احد رضا میر کی والدین نے اس پر اپنی چپ توڑتے ہوئے مداحوں کو مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ان کے بیان کا اپنا اپنا مطلب نکال رہے ہیں کیونکہ احد کی والدہ کا کمنٹ ہے ہی اتنا غیر واضح۔ احد کی والدہ ثمرہ رضا میر نے بیٹے کی طلاق کی نیوز چلنے کے بعد پہلی بار کوئی ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے ایک فین پیج پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ ان دونوں کیلےے دعا کری، آپ کی محبت کا شکریہ’۔
یہ بات ذہن میں رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کی شادی 14 مارچ 2020ء کو متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی جس میں صرف خاندان کے افراد اور چند دوستوں اور عزیز واقارب نے شرکت کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔