دبئی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے۔ جاری رینکنگ کے مطابق ٹی ٹونٹی بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کا تیسرا جبکہ بابر اعظم کا چوتھا نمبر برقرار ہے۔ ساؤتھ افریقہ کے رائلی روسو تین درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز میں افغانستان کے راشد خان ایک درجہ ترقی کے بعدپہلے نمبر پر آگئے ہیں، سری لنکا کے ونندو ہسار نگا دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ پاکستان کے شاداب خان کا 12ویں جبکہ حارث رؤف 17 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے، بھارت کے ہردک پانڈیا دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے اور شاداب چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔