ایبٹ آباد:زہریلےسیب کھانےسے2 بچے جاں بحق

ایبٹ آباد:زہریلےسیب کھانےسے2 بچے جاں بحق
کیپشن: ایبٹ آباد:زہریلےسیب کھانےسے2 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک:ایبٹ آباد میں زہریلے سیب کھانے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 تفصیلات کے مطابق مدرسے کے بچے پڑھائی سے چھٹی کر کے گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں ایک باغ سے سپرے شدہ سیب کھا لیے جس کے نتیجے میں 6 بچوں کی حالت غیر ہو گئی جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال میں دوران علاج 2 بچے دم توڑ گئے جبکہ 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، مرنے والے بچوں کی شناخت 7 سالہ حنا شہزادی اور 5 سالہ فنان کے ناموں سے ہوئی،پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں نے مدرسے سے واپسی پر باغ سے سپرے شدہ سیب کھائے تھے، زمیندار نے جنگلی جانوروں کو مارنے کیلئے سیبوں پر زہر آلودہ سپرے کر رکھا تھا۔

Watch Live Public News