بیکن ہاؤس یونیورسٹی کےطلباء وطالبات کاسی بی ڈی پنجاب کادورہ

 بیکن ہاؤس یونیورسٹی کےطلباء وطالبات کاسی بی ڈی پنجاب کادورہ
کیپشن: بیکن ہاؤس یونیورسٹی کےطلباء وطالبات کاسی بی ڈی پنجاب کادورہ

پبلک نیوز: بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی کےشعبہ آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن کےطلباء وطالبات نےسی بی ڈی پنجاب کا دورہ  کیا۔ دورہ کا مقصد طلباء کو ہائی رائز بلڈنگز کے ڈیزائن میں پیچیدگیوں اور ان کی خصوصیات کے بارے میں آگاہ کرنا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق سی بی ڈی پنجاب کے ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر افتاب سیال نے طلباء کو بریفنگ دی۔ طلباء  کو ہائی رائز انفراسٹرکچر اور  بلڈنگ بائی لاز کے بارے میں آگاہ کیا ۔

ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر افتاب سیال نے کہا کہ طلباء مستقبل کے معمار ہیں، سی بی ڈی پنجاب نے پہلے بھی طلباء کی پروفیشنل ڈولپمنٹ کے لئے انکو موقع فراہم کئے ہیں۔ہائی رائز بلڈنگز کی ڈیزائن کی مختلف خصوصیات ہوتی ہیں جن کے بارے میں طلباء کو انکے ڈگری پروگرام میں آگاہ کرنا بہت ضروری ہے۔

ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر افتاب سیال نےمزید کہا کہ  طلباء  کو مستقبل کے جدید علوم سے روشناس کروانا بہت ضروری ہے۔

  طلباء نے سی بی ڈی پنجاب سائٹ کا بھی دورہ کیا۔ طلباء  نے سی بی ڈی پنجاب جاری مختلف منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News