ویب ڈیسک: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 22 سالہ ماریہ کے قتل کا واقعہ کے حوالے ویڈیو بننے والے بھائی شہباز اور اس کی بیوی کو پولیس نے شامل تفتش کر لیا جبکہ زیادتی کی تصدیق کے حوالے سے دونوں ملزمان کے ڈی این اے سمپل بھی لے لیے ہیں ماریہ کی بڑی بہن نے انصاف کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے 477 ج ب میں 22 سالہ ماریہ کے قتل کے حوالے پولیس کی کارروائی جاری ہے، پولیس نے قتل کی ویڈیو بننے والے بھائی شہباز اور اس کی بیوی کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شہباز کے موبائل لے کر ویڈیو کو فرنزاک کے لیے بھیج دیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق شہباز کا کردار بھی واقعے کے حوالے سے مشکوک ہے کیوں کہ اس نے بھی مقدمہ درج ہونے تک قتل کے واقعے کا کسی کو نہیں بتایا ماریہ کی بڑی بہن کوثر بی بی کے مطابق ماریہ پر قتل کے ساتھ تشدد بھی کیا گیا اس کے ناک میں سے خون بھی بہہ رہا تھا ۔
پولیس نے ماریہ کے بھائی اور باپ کے ڈی این اے سمپل بھی لے کر فرنزاک لیب بھیج دئیے ہیں۔ ڈی این اے سمپل زیادتی کی تصدیق کے لیے حاصل کیے گئے ہیں۔
ملزم باپ عبدالستار نے قتل کرنے سے انکار کر دیا اپنے بیان میں کہا میں نے نہیں مارا میرے بیٹے نے قتل کیا ہے ، قتل کے حوالے سے بھاگنے والے شہباز سے پوچھیں، مرکزی ملزم فیصل نے قتل کی وجہ بتاتے کہا کہ زیادتی کرتے رہے اس وجہ سے قتل کیا۔