ایس ایچ او پرانی انارکلی کا مبینہ ملزمان پر تشدد، ویڈیو وائرل

(ویب ڈیسک ) لاہور میں   ایس ایچ او پرانی انارکلی کے مبینہ ملزمان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او جاوید مبینہ ملزمان پر تشدد کرتے خود وڈیو بھی بنواتا رہا،   پرانی انارکلی پولیس نے اشتہاری کی تلاش میں چائنہ سینٹر چھاپہ مارا،  اشتہاری تو نہ ملامگر پولیس نے موقع سے 5افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایچ او جاوید مبینہ ملزمان پر تھپڑ برساتا تھانے لے گیا۔

پولیس نے حراست میں لئے جانے والوں پر تاش پر جوا کھیلنے کا مقدمہ درج کر دیا ہے، حراست میں لئے جانے والوں میں احسان، ناظم، منظور، علی رضا ، زاہد اور دیگر شامل ہیں۔

Watch Live Public News