پشاور( پبلک نیوز ) صوبائی محکمہ تعلیم کا سکولز کھولنے کیلئے تیاریوں کا آغاز ٗ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے تمام ملازمین کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دیدی گئی اور ان کو ویکسین لگانے کیلئے اقدامات مکمل کرلئے گئے۔محکمہ صحت کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعلامیہ کے مطابق سرکاری و نجی سکول کےاساتذہ اور عملہ29 مئی سے 5 جون تک قریبی سنٹرز میں ویکسین لگوائیں ٗ 18 سال سے زائد عمر کے اساتذہ اور ملازمین شناختی کارڈ اور جاب سرٹیفیکیٹ کے ہمراہ ویکسین سنٹر جائے ۔تصدیق کے بعد ویکسین لگاکر ایس ایم ایس کے ذریعے سرٹیفیکیٹ وصول کریں گے، ویکسین سرٹیفیکیٹ کے بغیر کسی بھی استاد یا عملہ کو سکول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ٗ ویکسی نیشن سنٹر میں اساتذہ اور دیگر ملازمیں کیلئے الگ کاونٹر قائم کیا جائے گا ۔