لاہور ( پبلک نیوز) مذہبی رہنما و سکالر مولانا طارق جمیل نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پانچ روزہ مہم کا آغاز پنجاب میں 7 جون سے کیا جا ئے گا۔ انسداد پولیو مہم 11 جون تک جاری رہے گی۔ انسداد پولیو مہم پنجاب کے 20 اضلاع میں منعقد کی جائے گی۔ انسداد پولیو مہم میں ایک کروڑ 41 لاکھ 82 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو مہم اٹک، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد، گجرانوالہ، جھنگ، قصور، لاہور، لیہ، لودھراں، میانوالی، ملتان، مظفر گڑھ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، راجن پور، راولپنڈی، رحیم یار خان، شیخوپورہ اور سیالکوٹ شروع کی جا رہی ہے۔