کوئٹہ: بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 2022 میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ،تمام اضلاع میں پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے شروع ہوا۔ بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر 35 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات میں 5226 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے زیادہ تر کو حساس قرار دیا گیا۔ بلدیاتی الیکشن میں مجوعی طور پر 16 ہزار ایک سو 95 امیدوار میدان میں ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کے اختتام کا مقررہ وقت شام بجے 5 ہے البتہ اس کے بعد پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔