ہم کسی صورت ان چوروں کو قبول نہیں کریں گے: عمران خان

ہم کسی صورت ان چوروں کو قبول نہیں کریں گے: عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم کسی صورت ان چوروں کو قبول نہیں کریں گے. عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ان چوروں کیخلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے نکلے ہیں، جب ایک قوم اپنی آزادی کیلئے نکلتی ہے وہ جہاد ہے، ہمارے اوپر چوروں کی حکومت مسلط کی گئی،ہمارا جو کارکن شہید ہوا اس کا بڑا اونچا رتبہ ہے، وہ آزادی کیلئے نکلا تھا،جب تک زندہ ہوں ان چوروں کیخلاف جدوجہد اور جہاد ختم نہیں کرونگا،ساری قوم کو تیار کر رہا ہوں اب جب میں کال دوں گا پوری تیاری رکھیں،سپریم کورٹ نے کہہ دیا تھا پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق تھا. عمران‌خان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز سن لو قوم تمہیں معاف نہیں کریگی،ہم عدالتوں میں بھی جائیں گے، ان پر کیس کریں گے،پولیس نے رات کے وقت گھروں میں جا کر عورتوں کو پکڑا، پولیس کے ساتھ لیڈی پولیس موجود نہیں تھی،یاسمین راشد کو گاڑی سے نکالا گیا،عورتوں اور بچوں پر شیل استعمال کئے گئے،تم3بزدلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے جیلوں میں ڈلوائیں گے، جو اب ہم نکلیں گے کوئی رکاوٹ اس کےسامنے نہیں کھڑی ہو گی. ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں، فیصلے کے مطابق پلان بنائیں گے،ہم بھرپور تیاری کر کے نکلیں گے،ہمیں حق نہ دیا گیا تو ہم حق چھین کر لیں گے،امریکی غلاموں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائیں،ہندوستان نے سستا تیل منگوا کر 25 روپے قیمت کم کی ، ہندوستان آزاد ہے اور ہم غلام ، انہیں کبھی قبول نہیں کروں گا،آج معلوم ہوا ایک وفد اسرائیل گیا ہے، یہ ہر وہ کام کریں گے جو امریکا سے حکم آئے گا،یہ کشمیریوں کو بیچیں گے، ہندوستان سے سمجھوتہ کریں گے،یہ اسرائیل کو قبول کرنے جا رہے ہیں،

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔