قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ان کے کیرئیر کے حوالے سے یہی خواہش ہے کہ وہ آنے والے بچوں کے لیے رول ماڈل بن جائیں ۔ نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کرکٹر حارث رؤف نے بھرے اسٹیڈیم میں ہیری ہیری کے نعرے لگائے جانے سے متعلق خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ بطور کھلاڑی جب تماشائی ہمارے لیے نعرے لگاتے ہیں تو اعتماد بڑھتا ہے اور بہت خوشی ہوتی ہے، اس وقت میں اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ کیرئیر کے حوالے سے اپنی سب سے بڑی خواہش پر بات کرتے ہوئے کا کہنا تھا میرے پورے کیرئیر میں، میں نے ایک ہی خواہش کی ہے کہ پاکستان کے لیے ایسا کھیل کر جاؤں کہ آنے والے بچے ہمارے نقش قدم پر چلیں، بالکل ایسے جیسے ہم کسی کو فولو کرتے ہیں۔ فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میں لوگوں کو یاد رہوں، کئی کھلاڑی آتے ہیں کھیلتے ہیں لیکن رول ماڈل نہیں بن پاتے، میری کوشش ہے کہ وطن کے لیے اتنا پرفارم کروں کہ آنے والے بچوں کے لیے رول ماڈل بن جاؤں۔