جہانگیر ترین ، عبدالعلیم خان کی ملاقات،ملکی سیاسی منظر نامے پر بات چیت

جہانگیر ترین ، عبدالعلیم خان کی ملاقات،ملکی سیاسی منظر نامے پر بات چیت
لاہور: جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی ملاقات ہوئی ہے ، جس میں ملکی سیاسی منظر نامے پر بات چیت کی گئی ہے۔ سیاسی منظر نامے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے، سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اور علیم خان کی لاہور میں ملاقات ہوئی، علیم خان کی طرف سےجہانگیرترین اورانکےساتھیوں کےاعزازمیں ظہرانہ دیا گیا۔ ظہرانےمیں تحریک انصاف سےتعلق رکھنےوالی موجودہ اورسابقہ شخصیات نے شرکت کی۔ظہرانہ علیم خان کی رہائش گاہ پر دیا گیا، ظہرانے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چودھری نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق نئی سیاسی پارٹی بنانے کے حوالے سے جہانگیر ترین نے مشاورت کی،شرکا نے تجویز دی کہ ہمیں کوئی پریشر گروپ بنانے کی بجائے نئی سیاسی پارٹی بنانی چاہیے، نئی سیاسی پارٹی بنانےسےعوام کے حقوق کا بہتر تحفظ کر سکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بھی تجویز دی گئی کہ بہت سےمزیدرہنماتحریک انصاف چھوڑناچاہ رہےہیں اسلیےانہیں ایک نیا پلیٹ فارم ملنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق جلد نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کر دیا جائے گا، جہانگیرترین جلد اہم سیاسی رہنماؤں کےساتھ پریس کانفرنس کرینگے، پریس کانفرنس میں جہانگیرترین کےہمراہ تحریک انصاف سےلاتعلقی کرنیوالےسیاست دان بھی موجودہونگے، سینئر سیاستدان جہانگیر ترین جلد ہی الیکشن کمیشن میں نئی پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست جمع کروائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔