ویب ڈیسک: کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد ساہیوال کیمپس کی فیکلٹی اور طلبہ و طالبات کا اوکاڑہ گیریژن کا دورہ کیا۔
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد ساہیوال کیمپس کی فیکلٹی اور طلبہ و طالبات نے ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔ وفد نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن عزیز کے شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
شرکاء کو پاک فوج کی ملک و قوم کے لئے کلیدی کردار اور لازوال قربانیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ طلباء کو دیگر تربیتی مشقیں دیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ اس کے علاوہ طلبہ و طالبات کو انفنٹری، آرمڈ اور توب خانے کے ہتھیاروں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ طلباء کو بکتر بند گاڑیوں کی سیر بھی کروائی گئی جس سے وہ خوب محظوظ ہوئے۔
اس دورے کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانا ہے۔ وفد نے پاک فوج کے ساتھ اس دورے کو خوب یادگار بنایا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ "ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ پاک فوج کی پاکستان کے لئے خدمات قابل دید ہیں"۔ "ہمیں پاک فوج کےافسروں اور جوانوں پر ناز ہے جو ہمارے لیے اتنے سخت موسم میں بھی ہمارے محافظ بنے ہوئے ہیں"۔"ہم نے یہاں آکر دیکھا کہ کس طرح ہمارے جوان دوران جنگ دشمن پر حملہ کرتے ہیں اور اگر کسی نے بھی ہمارے ملک پر بُری نظر سے دیکھنے کی ہمت کی تو ہماری افواج منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں"۔