پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ،کوچ سے 2110 کلو گرام چھالیہ برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ،کوچ سے 2110 کلو گرام چھالیہ برآمد
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: پاکستان کوسٹ گارڈز نے کوچ سے 2110 کلو گرام چھالیہ برآمد کر لی۔ 

پاکستان کوسٹ گارڈزانسداد منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں اوتھل کے علاقے میں کاروائیاں کی گئیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے اوتھل (بلوچستان)   کے علاقے ناکہ کھاری کوسٹل ہائی وے روڈ  پر معمول کی چیکنگ کی۔ آپریشن کے دوران  کوئٹہ سے کراچی آنے والی المحمود کوچ سے  2110  کلو گرام چھالیہ ضبط کر لی گئی۔

متعلقہ اداروں نے اسمگل کے لئے لے جانے والی چھالیہ اور کوچ کو قبضے میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی۔

پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں پاکستان کوسٹ گارڈ اپنا کردار  ادا کرتی رہے گی۔

Watch Live Public News