ڈیفنس میں ورکشاپ پر کھڑی گاڑی سےخاتون کی لاش برآمد

ڈیفنس میں ورکشاپ پر کھڑی گاڑی سےخاتون کی لاش برآمد
کیپشن: ڈیفنس میں ورکشاپ پر کھڑی گاڑی سےخاتون کی لاش برآمد

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش ورکشاپ میں کھڑی کار سے برآمد ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ خاتون کی لاش کے ساتھ ہی ایک مرد بھی بے ہوشی کی حالت میں ملا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کی شناخت 29 سالہ جویریہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ خاتون کی لاش اور مرد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Watch Live Public News