صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن کا قیام، پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کا عدالت سے رجوع

صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن کا قیام، پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کا عدالت سے رجوع
کیپشن: Establishment of a commission for the protection of journalists, Parliamentary Reporters Association approach to the court

ویب ڈیسک: جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن کے قیام کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ صحافیوں کو جامع تحفظ فراہم کرتا ہے۔ جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ صحافیوں کے بغیر مداخلت فرائض کی سرانجام دہی کو یقینی بناتا ہے۔ یہ قانون صحافیوں کی دھمکیوں، تشدد اور جبر سے حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔ 

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ صحافیوں کے تحفظ کیلئے آزادانہ کمیشن کے قیام کی بات کرتا ہے۔ جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ پر صدر مملکت کے دستخط ہوئے ڈھائی سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ آج تک حکومت کی جانب سے صحافیوں کے تحفظ کیلئے کوئی کمیشن قائم نہیں کیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قانون عملدرآمد کیلئے بنائے جاتے ہیں، جی ایس پی اسٹیٹس حاصل کرنے، دنیا کو دکھانے کیلئے نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کو جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کمیشن کے قیام کے احکامات جاری کرے۔ عدالت فریقین کو مقررہ وقت میں کمیشن کے قیام کیلئے پابند کرے۔

درخواست میں سیکرٹری کابینہ، وزارت اطلاعات اور وزارت انسانی حقوق کو فریق بنایا گیا ہے۔

Watch Live Public News