خیبرپختونخوا کے تمام کالجز، یونیورسٹیوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

خیبرپختونخوا کے تمام کالجز، یونیورسٹیوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے تمام کالجز اور یونیورسٹیوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا  کی جانب سے  صوبے کے تمام کالجز اور یونیورسٹیوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری  ہوگیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  صوبے کے تمام میدانی علاقوں میں یہ تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  صوبے کے بالائی سرد اضلاع میں یہ تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

Watch Live Public News