خود شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں پہ پتھر نہیں مارتے

خود شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں پہ پتھر نہیں مارتے
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب خود شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں پہ پتھر نہیں مارتے۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب عوام کی افلاس بے بسی بھوک بے روزگاری اور معاشی تباہی دیکھ کر اب آپ کے جھوٹوں کا جواب دینے کا بھی دل نہیں کرتا۔ ایمان اور ریاست مدینہ کی بات کرکے عمران صاحب ہر روز سرعام جھوٹ بولتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب قوم کو آپ کی حسد سے بھری تقریروں کی نہیں، آٹا، چینی گھی، دوائی کی سستی قیمت چاہئے۔ قوم کو آپ کے فلسفے نہیں، بجلی گیس پٹرول چاہئے، سستے داموں پر۔ حقیقت یہ ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں چیف گیسٹ نواز شریف تھے آپ نہیں۔ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں آپ کو اس لئے نہیں بلایا گیا کیونکہ آپ ووٹ چور، فاشسٹ اور کٹھ پتلی ہیں۔ جھوٹ کے دریا بہا کرایمان اور ریاست مدینہ پہ اپنی گھٹیا سیاست چمکاتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔