اسلام آباد: روس سے سستا خام آئل خریدنے کے معاملے پر پاکستانی وفد ماسکو پہنچ گیا۔ عوام کیلئے اچھی خبر آگئی، پاکستان روس سے سستا تیل خریدے گا۔ روس سے سستا خام آئل خریدنے کے معاملے پر پاکستانی وفد ماسکو پہنچ گیا۔ پاکستانی وفد وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں ماسکو پہنچا، وفد میں سیکرٹری پیٹرولیم محمد محمود سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔ پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہوگی۔ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کراچی سے لاہور تک تعمیر ہونی ہے، پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کا پرانا نام نارتھ ساؤتھ پائپ لائن ہے۔ اس سے قبل 13 نومبر کو دبئی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ اسلام آباد کا مقصد ماسکو کے ساتھ نئی دہلی جیسی شرائط پر درآمدی معاہدے پر دستخط کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو بتایا گیا تھا کہ پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے کیونکہ بھارت بھی ایسا کررہا ہے۔