ترجمان الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ذرائع

ترجمان الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ذرائع
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ترجمان کو ہٹانے کی ہدایات جاری کیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ترجمان ہارون شنواری کو استعفوں کے بعد ضمنی انتخاب سے متعلق بیان دینے پر ہٹایا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسمبلیوں سے باہر آنے کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے پارٹی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کی گئی ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان سے ہمارے ممبران اپنے استعفے جمع کروائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔