چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کیلئے بیرسٹر گوہرخان نامزد

چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کیلئے بیرسٹر گوہرخان نامزد
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ 2 دسمبر کو انٹراپارٹی الیکشن کرائیں گے اور عمران خان نے عارضی چیئرمین کے عہدے کیلئے بیرسٹر گوہر علی خان کا نام دیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2021اور22میں انٹرپارٹی الیکشن کرائے تھے، پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم الیکشن کمیشن کے پاس گئی اور دستاویزات پیش کیے، الیکشن کمیشن نے کہا ہم مطمئن ہیں کہ آپ نے یہ الیکشن کرایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں شک تھا کہ الیکشن کمیشن یہ کوشش کررہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو بلا نہ دیا جائے، کہا گیا کہ آپ 20دن میں انٹرپارٹی الیکشن کرائیں، ہماری نظر میں یہ فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی تھا۔ علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کا معاملہ آیا تو فیصلہ کیا دونوں راستے اپنائیں گے، اپیل بھی کریں گے اور انٹرپارٹی الیکشن بھی کرائیں گے، کل چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا فوراً انٹراپارٹی الیکشن کرائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔