اسرائیلی فورسزنے مغربی کنارے 2 فلسطینی بچوں کو شہید کردیا

اسرائیلی فورسزنے مغربی کنارے 2 فلسطینی بچوں کو شہید کردیا
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں 2 فلسطینی بچوں کو شہید کر دیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے 2 بچوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔ایک 9 سالہ بچے کے سر میں اور 15 سالہ بچے کو سینے میں گولی ماری گئی۔ سیکیورٹی اور مقامی ذرائع نے فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے عد دمج محلے کے مکینوں کو بندوق کی نوک پر گھروں سے نکلنے پر مجبور کیا اور محلے کی گلیوں کو تباہ کردیا۔ وفا نے کہا کہ فوج نے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے ایک گھر پر بمباری بھی کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔