رینجرز کے پاس شر پسندوں کو گولی مارنے کا اختیار؛ بینر آویزاں

رینجرز کے پاس شر پسندوں کو گولی مارنے کا اختیار؛ بینر آویزاں
پبلک نیوز:ذرائع کا کہناہے کہ کالعدم مذہبی جماعت کا لانگ مارچ روکنے کے لیے انتظامیہ نے سخت ایکشن لینے کی ٹھان لی ہے. پنجاب رینجرز نے وزیر آباد اور چناب ٹول پلازہ کے درمیان ریڈ لائن لگا دی، ریڈ لائن سے آگے کا علاقہ ریڈ زون قرار دے دیا گیا. رینجرز نے علاقے کو ریڈ زون قرار دے کر بینر آویزاں کر دیا . مذکورہ بینر پر تحریر ہے کہ اس لائن سے آگے امن و امان کی ذمہ داری پاکستان رینجرز کے پاس ہے اور رینجرز کے پاس شر پسندوں کو گولی مارنے کا اختیار ہے. تمام لوگوں کو سختی سے خبردار کیا جاتا ہے کہ اپنے گھروں کو لوٹ جائیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ چناب ٹول پلازہ پر رینجرز کی بڑی نفری تعینات ہے جس کی تعداد کم وبیش 500 کے قریب ہے، رینجرز پنجاب پولیس کی معاونت کریں گے، پنجاب پولیس کے تازہ دم جوان بھی چناب ٹول پلازہ پہنچ گ گئے ہیں . ذرائع کا کہنا ے ہے کہ کالعدم جماعت کے جتھے کو منتشر کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائیگی، رینجرز نے چناب ٹول پلازہ سے 500 میٹر پہلے ریڈ لائن لگا دی ہے . رینجرز اور پولیس کی نفری کی مجموعی تعداد کم وبیش 5 ہزار کے قریب ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز کے پاس بکتر بند گاڑیاں بھی موجود ہیں ، پولیس اور رینجرز حفاظتی سامان سے لیس ہیں. دوسری جانب وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں ملکی سیکیورٹی اور کالعدم جماعت سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست کی رٹ برقرار رکھی جائے گی، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کااعلامیہ کچھ ہی دیر میں جاری ہوگا. وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 2 گھنٹے جاری رہا، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا ، مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے ، ریاست کی رٹ کو ہر حال میں قائم کیا جائے گا ، خواہش ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو جائیں ، حکومت نے لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔