اسد عمر، حماد اظہرِ، مراد سعید میں جھگڑا، ویڈیو وائرل

اسد عمر، حماد اظہرِ، مراد سعید میں جھگڑا، ویڈیو وائرل
لاہور: تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کا لانگ مارچ شروع ہوتے ہی قیادت میں اختلافات سامنے آنے لگ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا گذشتہ روز لاہور سے آغاز ہوگیا تھا جبکہ اسی دوران احتجاج کی قیادت کرنے والے کنٹینر پر پارٹی چیئرمین کی موجودگی میں سینئر رہنماؤں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور اس جھگڑے کی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کسی بات پر نالاں ہو رہے ہیں اور غصے میں بھی ہیں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ دوسرے رہنماؤں پر برہم ہو رہے ہیں ۔ اس دوران حماد اظہر، اسد عمر کے سامنے تھے اور ان کے ساتھ مراد سعید، اسد عمر کو کسی معاملے پر وضاحت پیش کر رہے تھے تاہم سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے ان کی ایک بھی نہ سنی اور ہاتھ سے پیچھے کی طرف دھکیل دیا۔ سینئر رہنماؤں کے جھگڑے کے دوران سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی موجود تھے اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی تھے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے مابین لانگ مارچ کے لیے عوام کے مطلوبہ تعداد میں نہ نکلنے پر جھگڑا ہوا اور اس کی ذمے داری ایک دوسرے پر ڈالنے کی وجہ سے تکرار شروع ہوئی، تاہم بحث کا اصل موضوع کیا تھا، اس کی کسی ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔