اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن اسلام آباد میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ عمران خان انتشار پھیلانے اور اسلام آباد کو یرغمال بنانے کے لیے آ رہے ہیں۔ پی پی رہنما اور وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ لانگ مارچ کا مقصد “ڈیل کرو اور مجھے اقتدار کی کرسی پر بٹھاؤ” ہے۔ لانگ مارچ کا مقصد ڈیل کرو اور مجھے اقتدار کی کرسی پر بٹھاؤ۔ ملک آزاد اور عوام با شعور ہیں اور اگر کچھ غلام ہے تو وہ عمران خان کی سوچ اور سیاست ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے، لیکن اسلام آباد میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ملک درست سمت میں جا رہا ہے اور خارجہ تنہائی ختم ہو رہی ہے۔ انہوں نے لکھاکہ عمران خان انتشار پھیلانے اور اسلام آباد کو یرغمال بنانے کے لیے آ رہے ہیں۔ان ہی کے رہنما نے دعویٰ کیا تھا کہ لانگ مارچ میں لاشیں گریں گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان رات کو اداروں کے سربراہان سے ڈیل کے لیے پیر پکڑ رہے تھے اور دن میں ڈیل نہ ملنے کی صورت میں شورٹ مارچ کا اعلان کیا گیا۔ لانگ مارچ کی آڑ میں ذاتی سیاسی جنگ لڑی جا رہی ہے۔