لاہور: کنٹینر پر حماد اظہر سے بحث کیوں ہوئی؟ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے وضاحت کر دی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ معاملہ مارچ میں شامل جنریٹر کی خرابی کے باعث پیش آیا تھا، مجھے غصہ تھا جنریٹر خراب ہو گیا دوسرا آنے میں دیر ہو رہی تھی۔ اسد عمر نے کہا کہ دوسرا جنریٹر مارچ میں شریک گاڑیوں میں پھنسا ہوا تھا جس کی وجہ سے جنریٹر کنٹینر تک پہنچانے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا مخالفین کل لاہور کا اپنے کپتان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حقیقی آزادی کا عزم دیکھ کر گھبرا گئے ہیں، کلپ چلا کر کہا گیا کہ اختلافات ہو گئے۔ اسد عمر نے کہا ہم لاہوریوں کا جوش اور جذبہ دیکھ کر بہت خوش تھے۔