لاہور: اینٹی کرپشن نے پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو گرفتار کرلیا۔ دوست مزاری کے کزن نے بتایا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوست مزارئ کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا۔ دوست مزاری نجی ہسپتال میں دادا بلخ شیر مزاری کی عیادت کیلئے آئے تھے۔ خیال رہے کہ دوست مزاری پی ٹی آئی کے منحرف رکن تھے۔